پاکستان فیٹف کے ستائیس میں سے چھبیس نکات پر عملدرآمد کرچکا ہے، امریکہ


واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ نے  ایف اے ٹی ایف  سے متعلق پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیٹف کے ستائیس میں سے چھبیس نکات پر عملدرآمد کرچکا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا کو بتایا کہ  انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔پاکستان باقی نکات بھی احسن طریقے سے پورا کرے۔نیڈ پرائس نے کہا فیٹف کو مطمئن کرنے کے لئے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کئے ہیں۔نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔