مظفر آباد میں شدید بارش،وزیراعظم عمران خان کا جلسہ ملتوی


مظفر آباد:مظفر آباد میں بارش سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم متاثر، پانی جمع ہونے سے وزیراعظم عمران خان کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دوبارہ جلسہ کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وزیراعظم اس سے قبل  باغ، میر پور اور بھمبر سمیت دیگر علاقوں میں جلسے کرچکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں انتخابات 25 جولائی کو منعقد ہونگے۔