گھوٹکی، نہر میں شگاف پڑگیا ، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں، گھر ،سکول زیر آب


گھوٹکی(صباح نیوز)سندھ کے علاقوں گھوٹکی میں نہر میں شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں، گھر اور سکول زیر آب آگئے۔

گھوٹکی کے گاؤں ناڑی گڈانی کے قریب آر ڈی سیون پر مسو واہ نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے کپاس اور چاول کی سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرآب آگئیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نہر میں شگاف کی اطلاع دینے کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ تاحال نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔