جناح ہاؤس حملے سمیت6 مقدمات،چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8اگست تک توسیع


لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 6 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 6مقدمات کی سماعت کی، سربراہ پی ٹی آئی اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل کر لی ، سابق وزیراعظم تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور وکلا کو دلائل کے لئے آئندہ سماعت پرطلب کر لیا۔