ایف اے ٹی ایف پر بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستانی موقف کی تصدیق ہے،حماد اظہر

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستانی موقف کی تصدیق کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پاکستان کئی بار باور کرا چکا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کررہا ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کے مقاصد کو بھی نقصان پہنچارہا ہے۔

ایف اے ٹی ایف پر بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستانی موقف کی تصدیق کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سازشوں کے باوجود پاکستانی پیشرفت قابل ذکر ہیں۔ہم اپنے عملی منصوبوں کو جلد مکمل کرلیں گے۔