لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی


لاہور (صباح نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ کیس کیسے لگ گیا، کوئی ایمرجنسی نہیں، کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔