اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں


کراچی: ممتاز اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں، ان کا انتقال کراچی میں ہوا ہے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ  بعد نماز عشا ڈیفنس فیز 2 میں ادا کی گئی

جس کے بعد ان کی تدفین آرمی قبرستان کالا پل میں کی گئی۔مرحوم اداکارہ نائلہ جعفری نے کچھ عرصہ قبل مالی مدد کی بھی درخواست کی تھی۔