دھوکہ دہی کرنے پرالفرقان انٹیریئر ووڈ پر جرمانہ عائد،صارف کی رقم سے زائد واپس کرنے کا حکم


کراچی (صباح نیوز)صارف عدالت شرقی نے کراچی میں وارنٹی کے نام پر ایک اور صارف سے ساتھ مبینہ دھوکہ کے کیس میں الفرقان انٹیریئر ووڈ پر صارف سے دھوکہ دہی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے صارف کو فرنیچر کی رقم 44 ہزار سے زائد واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

صارف عدالت نے فرنیچر دکان کے مالک پر مجموعی طور 30 ہزار الگ سے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے تیس روز کے اندر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ہفتے کو صارف عدالت میں کراچی میں وارنٹی کے نام پر ایک اور صارف سے ساتھ مبینہ دھوکہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

شہری عبداالرحمن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گلشن اقبال میں واقع الفرقان مغل ووڈز سے 7 دروازے خریدے تھے، مجموعی طور پر 45  ہزار سے زائد مالیت کے دروازے خریدے، دروازے گھر پہنچے تو ان میں کیسی میں ہول تھا تو کوئی کہیں سے ٹوٹا ہوا، دکاندار کو شکایت کی تو صرف 12 روپے رعایت دینے کا کہا گیا، میرے ساتھ دھوکہ کیا گیا لہذا عدالت کاروائی کرے۔

عدالت نے الفرقان انٹیریئر ووڈ پر صارف سے دھوکہ دہی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے صارف کو فرنیچر کی رقم 44 ہزار سے زائد واپس کرنے کا حکم دے دیا۔صارف عدالت نے فرنیچر دکان کے مالک پر مجموعی طور 30 ہزار الگ سے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے تیس روز کے اندر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر عدالتی احکامات پر مقرر مدت میں عمل درآمد نہیں کیا گیا تو ایک ماہ سے تین سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ، جرمانہ کی رقم بڑھا کر دو لاکھ بھی کی جاسکتی ہے ، عدالتی فیصلیپر عمل درآمد کے لئے کاپی کاپی ایس ایچ او گلستان جوہر کو بھی بھیجی جائے۔