مہدی حسن کا94 واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا


احمدیار(صباح نیوز)  برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غز ل گائیک اور شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا94 واںیوم پیدائش کل 18جولائی بروز اتوار کو منایا جائیگا۔

وہ 18جولائی 1927کو بھارت میں پیدا ہوئے انہوں نے 1957 میں ریڈیو پاکستان لاہور سے غزل گائیکی کا آغاز کیا انہوں نے 28سال تک مسلسل 441 فلموں کیلئے گائیکی کی۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جبکہ 1979میں مہدی حسن کو بھارتی حکومت نے اپنا بڑا ایوارڈ ”کے ایل سہگل ” دیاوہ 13جون 2012 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔