صدر عارف علوی نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا


اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ویڈیو شیرئنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں میں مثبت سوچ اور جذبہ بڑھانے کے لیے ویڈیوز شیئر کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کا ٹک ٹاک اکاونٹ بھی شیئر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کو زیادہ سے زیادہ لوگ فالو کریں۔

ٹوئٹر پر صدر پاکستان کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کہ رہے ہیں کہ پاکستان کے وہ خواب دیکھتا ہوں جس میں مجھے ہر چیز میں سے روشنی کی کرن نکلتی دکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پاکستان آفتاب کی طرح ہے، جو طلوع نہیں ہو رہا بلکہ آدھے دن تک پہنچ چکا ہے۔ یہ آپ کا ملک ہے اس کی تعمیر میں حصہ لیں۔