پی ٹی آئی کا دورحکومت معیشت ،گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا،شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدراور قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دورحکومت گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی میں شامل ہوتا ہے، پی ٹی آئی کا دور معیشت کو خراب کرنے اور ناقص گورننس کی فراہمی کے لحاظ سے بدترین رہا ہے،شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے، اس کے مضمرات قومی سلامتی پر ہیں۔