جہلم ،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش


جہلم: جہلم کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتا ل جہلم کے گائنی وارڈ میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی چار آنکھیں، دو منہ اور دو ناک ہیں۔

ڈیوٹی ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی، بچہ کو انتہائی نگہدائش وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم بچے کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز بچے کے آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا بتا سکتے ہیں۔

ڈاکٹرز نے بچے کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بچے کی پیدائش قدرت کا امر ہے۔ بچے کے والدین کا تعلق نواحی علاقہ ناڑہ سے ہے تاہم بچے کی پیدائش پر والدین تشویش میں مبتلا ہیں اور میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی۔