زرعی پیداوار بڑھ کر ملکی ضروریات پوری، برآمد بھی کر سکتے ہیں، سید فخر امام


اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک وغذائی تحفظ سید فخر امام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی زرعی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ مبذول ہے۔زرعی شعبے میں تحقیق اور جدید رجحانات متعارف کرانا چاہتے ہیں۔جدید تحقیق اور مشینی کاسٹ کے ذریعے پاکستان میں فی ایکٹر پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی تعلیم کے لیے کئی یونیورسٹیاںاور کالج ہیں ہمیں عالمی معیار کے تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔چین نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں جس طرح ترقی کی وہ دوسرے ملکوں کے لیے مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ہم زرعی پیداوار بڑھ کر ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد بھی کر سکتے ہیں اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے جدید تحقیق اور جدید رجحانات  متعارف کراکر زرعی اجناس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔