حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکا،متعدد افراد زیر حراست


لاہور:لاہورمیں جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں سی ٹی ڈی نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے گھرکے قریب ہوئے بم دھماکے کی تحقیقات کے دوران سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

دھماکے کے مقام کے قریبی علاقے کی جیو فینسنگ کر لی گئی ۔سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے شواہد محفوظ کرنے کاعمل مکمل کر لیا،دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ، لوہے کے ٹکڑے اور گاڑی کے پارٹس ا کٹھے کئے گئے ہیں۔

لاہور ،جوہر ٹاؤن میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق ،16زخمی

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کے گھرکے قریب گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔