لاہور:جوہر ٹاؤن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج


لاہور:لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں۔

مقدمے میں نامعلوم دہشتگردوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے ای بلاک جوہر ٹاؤن میں کارروائی کیلئے گاڑی کا استعمال کیا، دھماکے سے گہرا گڑھا پڑگیا جبکہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 24زخمی ہوئے۔