جماعت اسلامی کا قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف کل سویڈن سفارتخانے تک احتجاجی مارچ کا اعلان

اسلام آباد  (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف کل(پیرکو) شام 5بجے ایف سکس مر کز سے سویڈن سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے ، جس میں اسلام آباد سے بڑی تعداد میں شہری شر یک ہوں گے ، انھوں نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر اسلامی ممالک کی طر ح سویڈن حکو مت کی اشیر باد سے رونما ہو نے والے اس واقعہ کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائیں تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کہ مسلمانوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی جاسکے ، نصر اللہ رند ھاوا نے کہا سویڈن میں ہو نے والا واقعہ دنیا کے امن کو تباہ اور آگ لگا نے کے مترادف ہے ،سویڈن یا یورپ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے آئے روز مسلمانوں کے جذ بات سے کھیلنے کے لیے کبھی قران کریم کی بے حرمتی ، کبھی نبی کریم ۖ کی توہین اور کبھی نقاب کر نے والی خواتین پر حملہ کیا جا تا ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ سٹاک ہوم پولیس کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پرجماعت اسلامی کے نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، انچارچ سیاسی اُمور طاہر خان ، سجاد احمد عباسی اور عامر بلوچ اور ضیاء احمد راجہ بھی مو جو دتھے ۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہاہم حکو مت پاکستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ سویدن حکومت سے مطالبہ کر ے کہ وہ اس واقع میں ملوث فرد ، پولیس اور دیگر افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکا جاسکے ، اگر سویڈن حکومت اس قسم کے واقعات کو روکنے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں کر تی تو ان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جا ئیں ،انھوں نے کہا عید کے روز مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب کی کھلے عام بے حرمتی سے دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے دل زخمی ہو ئے ہیں ،اور سارا عالم اسلام کھی اور سرا پا احتجاج ہے ، امیر جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے شہریوں سے مظالبہ کیا ہے کہ وہ کل کے احتجاجی مطاہرے میں شر یک ہو کر دینی حمیت کا ثبوت دیں۔