خانپور، نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق


واہ کینٹ (صباح نیوز)خانپور میں نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،

ضلع ہری پور میں دفعہ 144کے باوجودتحصیل خانپور کے علاقے مکھنیال کے قریب نیلاں بھوتوں میں نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان شاہ زیب سکنہ اسلام آباد ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 ہری پور کی غوطہ خور ٹیم نے نعش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔متاثرہ نوجوان گزشتہ شام اپنے خاندان کے دیگر افرادکے ساتھ سیر کیلئے آیا تھا ۔