توانائی بچت پلان سے سالانہ 438 ارب روپے کی بچت ہوگی


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت کی جانب یکم جولائی سے اعلان کردہ تونائی بچت پلان سے 8ہزار میگاواٹ بجلی اور قومی خزانے کو سالانہ 438 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق غیرمعیاری پنکھوں پر ڈیوٹی سے حکومت کو 15ارب کا ٹیکس ملے گا، غیرمعیاری بلب کی تیاری درآمد پرپابندی سے23 ارب کا ریونیو ملے گا۔ ای بائیک سے86ارب، بلب کے بجائے ایل ای ڈی لائٹ استعمال سے23ارب کی بچت ہوگی۔

حکام کے مطابق مارکیٹیں 4گھنٹے پہلے بند کرنے سے 62ارب روپے، 20فیصد اسٹاف کو ورک فرام ہوم کی اجازت سے 56ارب کی بچت ہوگی جبکہ گیزر میں کونیکل بفلز کے استعمال سے 25فیصد گیس بچے گی۔ پاکستان کو اس مد میں سالانہ 92ارب کی بچت ہوگی۔