کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 38افراد دم توڑگئے


اسلام آباد:ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید38مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد22108تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1097نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.37فیصد تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق اب تک72لاکھ67ہزار افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ48ہزار339افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی، اب تک 35لاکھ66ہزار547افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55543افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی ایک کروڑ34 لاکھ 84ہزار364خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں3 لاکھ3ہزار882کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ51ہزار865تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے8 لاکھ96ہزار821مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد32936تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2084تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں  پہلے  نمبر پر آگیا ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح94.2 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1131مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1939تک پہنچ گئی ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1037تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9275تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 19360تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان772،آزاد جموں وکشمیر422جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد131رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے3 لاکھ9ہزار70 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ25ہزار486،خیبر پختونخوا131142،اسلام آباد80658،بلوچستان25770،آزاد جموں وکشمیر19068جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5627تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 82470تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار370، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار449، سندھ 3 لاکھ 33 ہزار798، بلوچستان26845، آزاد کشمیر20064اور گلگت بلتستان میں5869افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں10688افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں5368، خیبر پختونخوا میں4289، اسلام آباد میں775، گلگت بلتستان میں 111، بلوچستان میں303اور آزاد جموں و کشمیر میں574فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ42لاکھ79 ہزار84ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے46124نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسی نیشن  کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسی نیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔