ملک کی نصف،بلوچستان کی نوے فیصدآبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ غافل ناکام حکمرانوں کے دورنزدیک کی نظرکمزور ہونے کی وجہ سے انہیں عوام کے مسائل مشکلات پریشانیاں ومجبوریاں نظرنہیں آرہی نااہل ناوزیر دفاع کو اگر ملک میں غربت نظر نہیں آتی تو حکمرانوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ملک کی نصف آبادی اوربلوچستان کی نوے فیصدآبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق 20لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں حالانکہ بے روزگاروں کی تعداداس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ترقی وخوشحالی ،غربت بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے حکمرانوں کے دعوے اعدادوشمار اکثرثابت ہورہے ہیں

انہوں نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے تب سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوںمیں تین سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ روزانہ 20افراد حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشیاں کررہے ہیں۔ مہنگائی نے غریب عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزیر دفاع کا بیان عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا ۔سب وعدے اور دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ کتنی بد نصیبی کی بات ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی بد ترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سابقہ حکومتوں کو لوگ اچھا کہنے لگے ہیں۔ تحریک انصاف نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا ہے۔ عوام کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین برسوںمیں کوئی ایک منصوبہ بھی ایسا نہیں جو پایہ تکمیل تک پہنچا ہو۔ آٹا،چینی ،ادویات اور پٹرول چور کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟ ۔ کرپشن کا قلع قمع کرنے کے دعویدار آج کرپٹ عناصرکے ساتھ بیٹھے ہیں۔ حکمران جان بوجھ کر عوام کی توجہ سنگین مسائل سے ہٹانے کے لیے ایسے غیر سنجیدہ ایشو اٹھارہے ہیں جن کا تعلق عوام کے مسائل سے نہیں

  سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطح وفد کی عثمان کاکڑ کے جنازے میں شرکت

جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کی ہدایت پرجماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی قیادت میں نائب امیر ڈاکٹرعطاء الرحمان، ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی،جماعت اسلامی یوتھ کے رہنما نقیب اللہ اخوانی ، عبدالرافع خلجی،عبدالمجید سربازی نے مسلم باغ جاکر پشتونخواہ میپ کے رہنما سابق سنیٹرعثمان خان کاکڑکے نمازجنازہ میں شرکت کی انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔