اگر نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دیں تو آج شام ہی انہیں واپس بلا لوں گی، مریم


اسلام آباد: مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ اگر نواز شریف کی صحت اور زندگی کی ضمانت دی جائے تو انہیں آج شام کی پرواز سے واپس بلا لوں گی، موجودہ حکومت نے تاریخی سطح پر قرضوں میں اضافہ کیا۔ نواز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھ کر قرضے لے رہی ہے۔ آپ کو کس نے حق دیا کہ ملکی اثاثوں کو گروی رکھیں۔ اسمبلی کے تحفظ کیلئے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو شہید جبکہ نواز شریف جلا وطن ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے لاہور دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام کو پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ ایٹمی قوت آئندہ نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کا ضامن ہے، موجودہ حکومت نے تاریخی سطح پر قرضوں میں اضافہ کیا۔ آپ کا تیسرا بجٹ چوتھے وزیر خزانہ نے پیش کیا، کنٹینر پر چڑھ کر کہتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، اب ان موٹرویز کو گروی رکھنے سے کون سی ترقی ہو گی۔ نواز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھ کر قرضے لیے جارہے ہیں۔ آپ کو کس نے حق دیا کہ ملکی اثاثوں کو گروی رکھیں۔ عوام کے سکون سے لیکر کشمیر تک آپ نے بیچ دیا۔ رنگ روڈ، چینی بحران، ادویات بحران کو سیف وے دے دیا۔ ان مافیا کے لیے آپ نے قرضے لیے۔

مریم نواز نے کہا کہ جو حکومت گراسکتے ہیں ان کو منانے کے لیے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کی زندگی اور صحت کی ضمانت دیں تو انہیں آج شام کی پرواز سے ہی واپس بلالوں گی۔