وزیر اعظم کا ملک میں صفائی کے بہترین انتظامات پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے عید قربان پر ملک بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید قربان پر پاکستان بھر کے تمام بڑے شہروں بالخصوص لاہور میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کی بدولت لوگوں کی سنت ابراہیمی کی انجام دہی احسن طریقے اور بغیر کسی دقت کے ممکن ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے انتظامیہ کی آواز پر لبیک کہا اور تعاون سے یہ سب ممکن بنایا، پاکستان بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بالخصوص لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، وزرا اعلی، چیف سیکرٹریز اور ضلعی انتظامیہ کی اس امر میں کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ کے ان اہل کاروں کو بھی خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے عید قربان اپنے پیاروں سے دور، فرائض کی انجام دہی میں گزاری اور شہروں کو تعفن اور گندگی سے پاک رکھا۔

عیدِ قرباں پر پاکستان بھر کے تمام بڑے شہروں بالخصوص لاہور میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کی بدولت لوگوں کی سنت ابراہیمی کی انجام دہی احسن طریقے اور بغیر کسی دقت کے ممکن ہو سکی۔ پاکستان بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں بالخصوص لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، وزراِ اعلی، چیف سیکٹریز  اور ضلعی انتظامیہ کی اس امر میں کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انتظامیہ کے ان اہل کاروں کو بھی خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے عید قربان اپنے پیاروں سے دور، فرائض کی انجام دہی میں گزاری اور شہروں کو تعفن اور گندگی سے پاک رکھا۔