کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں3898160ہو گئیں


نیویارک:مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3898160ہو گئیں ،کیسز17کروڑ99لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 617875ہو گئیں ،کیسز3کروڑ44لاکھ34ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 28 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 90 ہزار 691 افراد جان کی بازی ہار چکے ۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہو گئی اور 5 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ۔فرانس میں 57 لاکھ 60 ہزار 2 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 829 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ترکی میں 53 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 49 ہزار 293 جاں بحق ہو چکے ۔

روس میں 53 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 347 تک پہنچ گئی۔ برطانیہ میں 46 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور ایک لاکھ 28 ہزار 8 اموات ہوچکیں۔ دنیا بھرمیں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 46 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار فعال کیسز ہیں۔