بھارت کو یکساں سول کوڈ کے جبری نفاذکے نتائج پر دوبارہ غور کرنا چاہیے ،فاروق عبداللہ

سرینگر : مقبوضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو یکساں سول کوڈ کے ساتھ آگے نہیں بڑھنا چاہیے اور اس کے جبری نفاذ کے نتائج پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یکساں سول کوڈ پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ بھارت میں مختلف نسلوں اور مذاہب کے لوگ آباد  ہیں اور مسلمانوں کے پاس اپنا شرعی قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکام کو یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کے نتائج کے بارے میں سوچنا اور دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یکساں سول کوڈ پر دوبارہ غور کرنا چاہیے اور اسے آگے بڑھانے کے بجائے اس کے نتائج کے بارے میں سوچنا چاہیے۔فاروق عبداللہ نے یکساں سول کوڈ پر اپنا ردعمل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سول کوڈ کی حمایت میں سامنے آنے کے دو دن بعد ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  ایک ملک کس طرح دوہرے قوانین کے ساتھ چل سکتا ہے جو ذاتی معاملات سے متعلق ہوں۔