اسد قیصر سے قطر کے سفیر عبد الرحمان بن فیصل التھانی کی ملاقات


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر عبد الرحمان بن فیصل التھانی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قطر نے پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف موثر آواز اٹھانے کے لیے مسلم امہ کے مابین اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے مابین یکجہتی ضروری ہے

جبکہ قطری سفیر نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے ۔ قطر پاکستان سے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ پاکستان نے کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے بہتر حکمت عملی اپنائی ہے ۔