بٹ خیلہ مدرسہ کے طالب دو بھائیوں سمیت چھ بچے پُراسرار طور پر لاپتہ


بٹ خیلہ: تحصیل تھانہ بائزئی کے نواحی علاقے ”نل” سے مدرسہ کے چھ بچے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے کافی تلا ش کے باوجود بچوں کا سُراغ نہ مل سکا، لیویز پوسٹ تھانہ نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

لیوی پوسٹ تھانہ کے روزنامچہ رپورٹ کے مطابق مالاکنڈ کی تحصیل تھانہ بائزئی کے علاقہ نل سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ بچے 19 جون کو لنڈاکی مدرسہ میں علم حاصل کرنے کی غرض سے روانہ ہوئے تاہم وہ پُراسرار طور پر لاپتہ ہوکر مدرسہ نہ پہنچ سکے۔

مدرسہ حکام کی جانب سے بھی گھروالوں کو اطلاع دی گئی کہ بچے مدرسہ نہیں پہنچے جس کے بعد متاثرہ والدین نے تلاش بسیار کے بعد لیویز پوسٹ تھانہ میں رپورٹ درج کروائی۔

پراسرار طور رپ غائب ہونے والے بچوں میں احمد باچا،عبدالصمدباچاپسران محمد ادریس باچا،ظہوررحمان ولد عطا الرحمن، علی رحمان ولد طاہررحمان اور خائستہ رحمان ولد نیاز رحمان شامل ہیں جن کی عمریں دس سے تیرہ سال کے درمیان ہیں۔

متاثرہ خاندان کے محمد ادریس باچا اورمیاں عزیزاللہ باچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ بچے لاپتہ ہونے کے بعد ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہواہے اس لئے انتظامیہ بچوں کی تلاش میں ان کی مدد کریں ۔