باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک.آئی ایس پی آر

راولپنڈی (صباح نیوز)باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میںدہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا،

اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈ سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کا کمانڈرشفیع بھی شامل ہے، تینوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کیا ۔۔