مقبوضہ کشمیر میں مزید 10افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں


 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں مزید 10افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ اس طرح  کرونا وبا سے مرنے والوں  کی مجموعی تعداد 4262 تک پہنچ گئی ہے۔جموں و کشمیر میں 82دنوں کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 400سے کم ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 362 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 31مارچ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 371افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 12ہزار 156ہوگئی ہے۔۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 362افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 101جموں جبکہ 261کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔