پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کا فیصلہ


کراچی: پاکستان کی وفاقی حکومت نے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ زرعی مقاصد اور سستی بجلی کی پیداوار کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی ملکی صلاحیت کم ہوتے ہوتے صرف 30دن کے برابر رہ گئی ہے

اس تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جس سے پانی ذخیرہ کرنے کی ملکی صلاحیت 13.68 ملین ایکڑ فٹ سے بڑھ کر 14.68 ملین ایکڑ فٹ تک پہنچ جائے گی،۔

پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہونے سے پانی کی تقسیم پر چاروں صوبوں میں محاذ آرائی میں بھی کمی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کاتنازعہ،دریائے سندھ پر واٹرانسپکٹرزکی تعیناتی کی ہدایت

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سے صوبوں کے  پانی کی تقسیم کے حوالے سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔