پاک بحریہ بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے،نیول چیف


اسلام آباد(صباح نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ اپنے سمندروں میں محفوظ جہازرانی اور پائیدار معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ پاک بحریہ جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔

ان خیالات کااظہارسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کیا۔

رواں برس عالمی ہائیڈروگرافی کے دن کا موضوع“Hydrography Underpinning the digital twin of the ocean”ہے۔ اس دن کا مقصد سمندری خدوخال اور نیویگیشن کی اہمیت کو اجاگر کرناہے۔ 2022 میں حکومتِ پاکستان نے ہائیڈروگرافر آف پاکستان نیوی کو بطور ہائیڈروگرافر آف پاکستان کا درجہ دینے کی منظوری دی۔

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ہائیڈروگرافک ڈیٹا کی مدد سے، محفوظ نیویگیشن اور  بحری وسائل کے استعمال سے قومی معیشت مستحکم ہوگی ۔