جعلی ادویات سے مریضوں کی ہلاکت ،3 ڈاکٹرز کی درخواست بریت خارج


لاہور : لاہور کی ڈرگ کورٹ نے پی آئی سی میں جعلی ادویات سے مریضوں کی ہلاکت کے کیس میں 3 ڈاکٹرز کی درخواست بریت خارج کردی۔

جمعرات کو ڈرگ کورٹ میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی ادویات سے 213 اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 3 ڈاکٹرز ناصر محمود، امیر علی اور ڈاکٹر وارث کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں آکسیجن، ادویات کی قلت،کورونا ویکسین کی فراہمی رک گئی

عدالت نے بریت کی درخواست خارج کرکے تینوں ڈاکٹرز کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 23 جون کو طلب کرلیا۔ عدالت نے جعلی دوا بنانے والی دوا ساز کمپنی فیروز کیمیکل کے مالکان عبداللہ فیروز اور دانش فیروز کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر ادویات چیک کرلیتے تو مریضوں کی اموات نہ ہوتیں۔