حکومت عوامی تحفظات دور کرنے کی کوششیں کررہی ہے، زرتاج گل


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے عوام کے تحفظات دُور کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہو گا جس میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائی جائیں گی،زرتاج گل

زرتاج گل نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ایک بہت بڑا اقدام ہے جسے موجودہ حکومت نے معاشرے کے محروم اور غریب طبقے کے افراد کی زندگیاں بہتر کرنے کے لئے متعارف کرایا ہے۔