راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو طے پا گیا

راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو طے پا گیا ہے۔باہمی تعاون کے سمجھوتے پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ثاقب رفیق نے دستخط کئے۔

گلگت میں کاروباری مواقع کانفرنس کے موقع پر یہ ایم او یو طے پایا، باہمی تعاون کے سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے طلبہ وطالبات میں انٹر پرنیورشپ کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے، ثاقب رفیق نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے 27 سے زائد یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یوز ہو چکے ہیں جن کا مقصد طلبا کو کاروبار کی طرف راغب کرنا ہے۔