کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں3777011ہوگئیں


نیویارک:مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3777011ہوگئیں ،کیسز17کروڑ51لاکھ73ہزار سے تجاوز کر گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں613494ہو گئیں،کیسز3کروڑ42لاکھ64ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں359695ہو گئیں،کیسز2کروڑ91لاکھ82ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میںکورونا سے اموات479000ہو گئیں،کیسز1کروڑ71لاکھ25ہزار سے زائد ہو گئے ۔فرانس میں110202افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسزکی تعداد 57لاکھ25ہزار492تک پہنچ گئی ۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید76افراد جاں بحق

ترکی میں 48428افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز53لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میںاموات124895ہو گئیں،کیسز51لاکھ56ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میں127860افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز45لاکھ35ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 86 لاکھ سے زائد اور1کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔