پاکستان سپر لیگ 6: رضوان،بابراعظم میں رنز کی جنگ


ابوظہبی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں محمد رضوان اور بابر اعظم میں رنز کی جنگ پھر چھڑے گی جب کہ دونوں بالترتیب اسکورر فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والے چھٹے ایڈیشن کا یو اے ای میںپھر سے غاز ہوچکا ہے،اس کے ساتھ کھلاڑیوں کے درمیان انفرادی پرفارمنس کا مقابلہ بھی پھرشروع ہوگا۔ملتوی ہونے سے قبل کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے ابتدائی میچز میں بیٹنگ کے محاذ پر ملتان سلطانز کے محمد رضوان 297 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں،کراچی کنگز کے بابر اعظم 258 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں،تیسرے پوزیشن پر کراچی کنگز کے ہی شرجیل خان کا200 رنز کے ساتھ قبضہ ہے۔

مزیدپڑھیں: پی ایس ایل5،لاہور قلندرکے بین ڈنک کراچی پہنچ گئے

لاہور قلندرز کے فخرزمان 189 رنز کے ساتھ چوتھا نمبر سنبھالے ہوئے ہیں،پانچویں پوزیشن پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد 185 رنز کے ساتھ براجمان ہیں،چھٹا نمبر قلندرز کے محمد حفیظ (181) کا ہے،کراچی کنگز کے محمد نبی 174 رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں،آٹھویں نمبر پر ملتان کے ونس (174)،اسلام آباد کے الیکس ہیلز (139) نویں اور ملتان کے صہیب مقصود (135) دسویں نمبر پربراجمان ہیں۔ادھر بولرز میں پشاور زلمی کے ثاقب محمود 12 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔