اپیل کا حق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی کھلی توہین ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اپیل کا حق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10  اے کی کھلی توہین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سارے کیس نچلی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی شکل میں آتے ہیں، آرٹیکل 184/3 کے تحت سپریم کورٹ سزا دینے والی پہلی عدالت ہوتی ہے ،کسی اپیل پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی بجا، لیکن سزا دینے والی پہلی عدالت کے طور پر اپیل کا حق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10کی کھلی توہین ہے