پریشرککرپھٹنے والا،ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضروت ہے،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پریشرککر پھٹنے والا ہے، ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضروت ہے،پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔

ان خیالا ت کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ یورپ میں بڑی تعداد میں افسردہ لوگ300پاکستانیوں کی شہادت پرسڑکوں پرنکلے، معاشی ناانصافی، معاشی قتل کیخلاف احتجاج کیالیکن ہمارے ہاں وہی ایک سرکاری پریس ریلیزمرنیوالوں کے نصیب میں تھا،اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنرمندلوگوں کا پاکستان چھوڑنے کایہ عالم ہے، ارجنٹ فیس پربھی پاسپورٹ مہینوں تک دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین ہزارروپے میں20کلو آٹے کا تھیلا ہے نہ بجلی گیسں کابل نہ بچوں کی فیس نہ مکان کاکرایہ نہ بزرگوں کی دوائی نہ قبر کے پیسے ہیں ،انڈسٹری، کارخانے بنداورروزگار نہیں ، پریشرککرپھٹنے والا ہے، ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضروت ہے، یونان میں ڈوبنے والوں کی لاشیں لانے کا فی الفور انتظام کیا جائے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارے دوست ممالک سیاسی استحکام کامشورہ دے رہے ہیں اورہم ہر ہفتے چین سے بھیک مانگ رہے ہیں نظرثانی اوراپیل میں مقابلے کافیصلہ محفوظ ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر ہے، کھیلنے والے چھاتی کے ساتھ تاش لگاکرکھیل رہے ہیں مسئلہ عوام اورپاکستان کی بقا کا ہے۔