سپرلیگ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں، سب برابرہیں ، عماد وسیم


ابوظبی:کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ سپرلیگ میں کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے، سب ٹیمیں برابر ہیں۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کنگز کا پہلا ٹارگٹ پلے آف تک پہنچنا ہے۔

مزید پڑھیں: کپتانی ایک چیلنج سمجھ کر قبول کروں گا،عماد وسیم

عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہم اپنے اوپر ٹائٹل کے دفاع کا پریشر نہیں ڈال رہے ہیں کیونکہ کراچی کنگز کا کمبی نیشن مضبوط یونٹ پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کراچی ٹیم ہار جیت کی بجائے اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلے گی۔عماد وسیم نے کہا ہے کہ کراچی ٹیم ایک بیلنس ٹیم ہے۔