قصور،محکمہ زراعت کی جامن کے کاشتکاروں اورباغبانوں کوہدایت


لاہور: محکمہ زراعت نے جامن کے کاشتکاروں اورباغبانوں کوہدایت کی ہے کہ وہ جامن کے پودوں کی مناسب افزائش نسل کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں کیونکہ کھادوں کے موزوں اور متناسب استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوسکتی ہے۔

جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی گلی سڑی کھاد 20 سے 30کلوگرام فی پوداجبکہ بڑے پودوں کو 50سے 55کلوگرام فی پوداڈالنی چاہئیے۔

انہوں نے بتایا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پائویوریا ‘ایک پائو ڈی اے پی’ آدھا کلو گرام ایس اوپی کھاد فی پودا بھی ڈالنی چاہئیے

جبکہ بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھادکی شرح 3پائو یوریا’3پائوڈی اے پی اور 3پائو ایس اوپی فی پوداہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہو تی ہے اس لئے 7سے 10 دن کے وقفہ سے پانی دیناچاہئیے۔