وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ۔

اسلام آباد میں اس ملاقات میں  وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود  بھی موجود تھے ، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔موولانا فضل الرحمن نے بجٹ 24۔2023 میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے ازالے کے اقدامات کی شمولیت کو سراہا۔ملاقات میں جمعیت علما اسلام کے رہنماوں نے وزیرِ اعظم کے خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف کی۔