نئے انکشافات نے پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کیا،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو  سسیلین مافیا ثابت کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اخباری تراشہ شیئر کیا اور اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ راناشمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ا ن کے سامنے نوٹرائزکرایا،نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔