حکومت آئندہ ماہ جون میں بنائی گئی فلم پالیسی کا اعلان کریگی ،فواد چوہدری


اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ جون میں بنائی گئی فلم پالیسی کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ آئندہ ماہ تک پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں وزارت اطلاعات و نشریات کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم پالیسی میں فلموں پر تمام بڑے ٹیکسز ختم کردیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نئی پالیسی میں فلم اور ڈراما صنعت کو کئی فوائد دیئے گئے ہیں، جن سے دونوں فیلڈز کو فائدہ ہوگا۔