پڈعیدن، کورونا کیسز میں اضافہ ،ریشم گلی سیل


نوشہروفیروز( محمد شکیل آرائیں) ریشم گلی پڈعید ن میں کورونا کے 15 سے زائد کیس مثبت آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز بلال شاہد راوُ کے حکم پرپڈعیدن کا مین تجارتی مرکز ریشم گلی کو 8 روز کیلئے مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کے حکم پر اسسٹنٹ مختیار کار نوشہروفیروز جاوید احمد کورائی. ڈاکٹر عبدافتاح راجپر ۔ اور ایس ایچ او پڈعیدن منیر احمد لغاری بھاری پولیس نفری اور ٹاُون کمیٹی عملہ کے ہمراہ ریشم گلی پڈعیدن پہنچ گئے اور ریشم بازار کی 20 سے زائد گلیوں کو کناتیں لگاکر سیل کردیاگیا۔

اسسٹنٹ مختیار کار جاوید کورائی نے میڈیا کو بتایاکہ کورونا کے کیس پازیٹیو آنے کے بعد سمارٹ لاک ڈاوُن لگایاگیا ہے اور 23 مئی تک ریشم گلی سیل رہے گی انہوں نے مزید کہاکہ کورونا کیسز کی مزید روک تھام کیلئے یہ اقدام اٹھانا پڑاہے تاکہ اسکا مزید پھیلاوُ روکا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کرونا کی تیسری لہر شدید خطرناک ہے ہمیں احتیاط کرناہوگا لوگوں کو بلاوجہ گھروں سے نکلنا نہیں چاہئے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانا چاہئے کیونکہ احتیاط سے ہی اس بیماری پر قابوپایاجاسکتاہے