ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر کا بیگم نسیم ولی کے انتقال پر اظہار افسوس


لاہور:ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغرنے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بحالی جمہوریت کی تحریکوں میں مرحومہ کا اہم کردار رہا ہے۔

ان کی سیاسی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردو س میں جگہ نصیب کرے۔ آمین