پڈعیدن میں بااثر شخص نے اپنی ہی عدالت لگا لی

 نوشہروفیروز(صباح  نیوز) پڈعیدن میں بااثر پیر نے اپنی اوطاق پر عدالت لگاکر نوجوان کی تذلیل کر ڈالی بااثر پیر نے بیٹری چوری کا الزام لگا کر نوجوان کو سخت  تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا نوجوان کو بیٹھنے والی جگہ پر بجلی کے کرنٹ لگا کر لوہے کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔نوجوان کی سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد  پڈعیدن پولیس نے  نوجوان راشد راجپوت پر تشدد اور تذلیل کا مقدمہ 6 افراد کیخلاف داخل کرلیا

مقدمہ مظلوم نوجوان کی ہی مدعیت میں داخل کیا گیا ہے تاحال پیر کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے دوسری جانب انٹرنیشنل ھیومن رائٹس پاکستان کے مرکزی نائب صدر رانا آفتاب راجپوت اور ضلعی صدر رانا رضوان انجم نے میڈیا سے بات چیت کرتے کہاکہ انسانیت سوز واقعہ کی سخت لفظوں میں مزمت کرتے ہیں متاثرہ نوجوان کے گھر اور پولیس اسٹیشن پہنچے ہیں IHR متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے ہم اپنی ھیومن رائٹس کلی مرکزی کال پر ہہنچے ہیں اور ورثا کو جب تک انصاف نہیں مل جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔۔