احساس پروگرام کی عالمی پذیرائی،وزیراعظم کی ثانیہ نشتر کو مبارک باد


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک کی جانب سے احساس ایمر جنسی کیش پروگرام کو دنیا کے صف اول کے چارسماجی تحفظ کے پروگراموں میں شامل کرنے پر غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

 ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سنگ میل ہے اور عالمی سطح پر پذیرائی کا مستحق ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گزشتہ سال ایک کروڑ پچاس لاکھ گھرانوں کو بارہ ہزار روپے کی نقدامداد دی گئی۔ یہ پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے