مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے 2 دنوں میں3 ڈاکٹروں سمیت115 اموات


 سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے صرف 2دنوں کے دوران3ڈاکٹروں سمیت 115افراد فوت ہوئے جن میں 74جموں جبکہ 41 کا تعلق کشمیر سے تھا۔

ان 2روز کے دوران 7ہزار383افراد متاثر ہوئے جن میں 3282جموں جبکہ 4ہزار 101کشمیر سے تھے۔ 2روز کے دوران 3282جموں جبکہ 4101 کشمیر میں متاثر ہوئے۔سرینگر میں 1251، بارہمولہ میں352، بڈگام میں 596،پلوامہ میں 429، کپوارہ میں 326، اننت ناگ میں 401، بانڈی پورہ میں 218،گاندربل میں 190، کولگام میں237 اور شوپیان میں 101افراد متاثر ہوئے ۔

ان دو دنوں کے دوران کشمیر صوبے میں 41افراد فوت ہوئے ۔ کشمیر میں فوت ہونے والوں میںصدر اسپتال سرینگر میں 6،سکمز صورہ میں 5، جے وی سی بمنہ میں 5، جی ایم سی اننت ناگ میں 4، جی ایم سی بارہمولہ میں 3، سی ایچ سی کپوارہ میں 3،ضلع اسپتال گاندربل میں 2، کشمیر ویلی نرسنگ ہوم میں 2، رعناواری اسپتال میں 2، ایس ڈی ایچ سوپور میں 2، ضلع اسپتال پلوامہ میں 2، سی سی سی پیٹھکوٹ بڈگام میں 1، سی ایچ سی پذلپورہ بانڈی پورہ میں ایک فوت ہوا ہے۔

جموں صوبے میں  دو دنوں کے دوران 3282افراد متاثر ہوئے جبکہ یہاں 3ڈاکٹروں سمیت 74افراد کو وائرس نے نگل لیا۔  2 دنوں کے دوران جموں میں متاثر  ہونے والے 3282افراد میں 126افراد مختلف ریاستوں اور ممالک سے جموں پہنچے تھے جبکہ دیگر 3156افرادمقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر سے متاثر ہوئے ہیں۔

جموں صوبے کے 3282متاثرین میں 1158ضلع جموں، ادھمپور میں 503، راجوری میں 365، ڈوڈہ میں 122، کٹھوعہ میں 354، سانبہ میں 261، کشتواڑ میں 128، پونچھ میں 155، رام بن میں 95 جبکہ ریاسی میں 141افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموںصوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 91ہزار 277ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں 3ڈاکٹروں سمیت مزید 74افراد فوت ہوئے ہیں ۔

مرنے والوں میں  جی ایم سی جموں میں 38، جی ایم سی کٹھوعہ میں 5، جی ایم سی راجوری میں 5، ایس ایم وی این ایچ کٹرا میں 3، ضلع اسپتال پہنچ میں 2، چندی گڑھ میں 2، جی ایم سی ڈوڈہ میں 2، ایسکام میں 2،ضلع اسپتال سانبہ میں2،ضلع اسپتال ڈودہ میں 2،زچگی اسپتال ستواری میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینتر سندربی میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر ادھمپور میں ایک، امرتسر میں ایک اور گھر میں 6افراد فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1371ہوگئی ہے