کاروباری روابط کے فروغ کیلئے پاکستان کی توجہ افریقی ممالک پر مرکوز ہے،چیئرمین سینیٹ


جبوتی سٹی: سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کاروباری روابط کے فروغ کیلئے پاکستان کی توجہ افریقی ممالک پر مرکوز ہے۔وہ جبوتی میں یونین آف کامرس کے صدر سے گفتگو کر رہے تھے۔

چیئرمین سینٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعے کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنا چاہئے،واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی قیادت میں پاکستان کاتین رکنی وفدجبوتی پہنچاہے جہاں وہ جبوتی کے نئے منتخب صدراسماعیل عمر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

اراکین سینیٹ دلاورخان، فدامحمداوراحمدخان پرمشتمل وفدجبوتی میں اپنے قیام کے دوران مقامی قیادت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کرے گا۔