قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین  کا اجلاس قادر خان مندوخیل کی سربراہی میں ہوا،انٹیلیجنس بیورو کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ جن ملازمین کی عمر ایشو آ رہا تھا اس کے حل کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا،کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سوموار کو سرکلر کمیٹی میں پیش کرنے  کی ہدایت کردی ۔ایراافسران نے بتایا کہ 46 ملازمین بارے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پلاننگ ڈویژن کو فنڈز کے حوالے سے لکھا جس پر پلاننگ ڈویژن نے کہا ہے کہ اضافی فنڈ نہیں ہے آپ اپنے مختص فنڈز سے ان ملازمین کا معاملہ حل کریں۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ  ملازمین کی فنڈز سے مشروط بحالی کا وزارت خزانہ کو 2 دن کے اندر اندر لیٹر لکھا جائے۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ  10دن میں  تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ افسران نے رپورٹ دی کہ پاکستان بیورو کے 84 غیر مستقل ملازمین کو مستقل کر دیا ہے،طاہر ملازم کی بیوہ سمیت دیگر تین ملازمین کے انٹرویو کر لئے ہیں جلد ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے چیف ایگزیکٹو اور سیکرٹری کو عملدرآمد رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا گیا ،اور عدم حاضری پر شوکاز نوٹس کردیا۔