تین قومی باولرز نے اپنے کیریئرکی بہترین پوزیشن حاصل کرلی


دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق 3 قومی باولرز نے اپنے کیریئرکی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

فاسٹ بالرحسن علی 20ویں نمبرسے 14ویں پرآگئے ہیں۔ انہوں نے ساتھ افریقہ کیخلاف کل114رنز دے کر10کھلاڑیوں وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں89اسکورز سے کر حسن علی نے9کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔حسن علی نے زمبابوے کیخلاف دوسرے میچ میں27رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: عابد علی کی ڈبل سنچری

تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی 31 سے 22 ویں اور سابق کپتان اظہرعلی بھی4 پوزیشن ترقی کے بعد16ویں نمبرپرآگئے ہیں۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعابدعلی ڈبل سنچری کی بدولت 40ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ قومی اسپنرنعمان علی54 سے46ویں نمبر پرآگئے ہیں۔